Khaak-e-Pareshan

KHAAK-E-PARESHAN خاک پریشاں

Inside the book
KHAAK-E-PARESHAN

PKR:   1,500/- 1,050/-

Author: HAMID ATEEQ SARWAR
Binding: hardback
Pages: 240
Year: 2025
ISBN: 978-969-662-648-0
Categories: POETRY TRANSLATIONS
Publisher: BOOK CORNER

فی زمانہ ادب، ادیب اور قارئین تینوں ہی ایک پر آشوب دور سے گزر رہے ہیں۔ ایسے میں حامد عتیق کی معیاری اور خیال افروز شاعری بلاشبہ تمازت کے موسم میں کسی ٹھنڈی ہوا کے جھونکے سے کم نہیں ۔
(امجد اسلام امجد )

ڈاکٹر صاحب کی پابند اور آزاد نعیم طویل نظمیں ان کے اندرون اور بیرون کے ہم آمیز ہونے کی کیفیت کا پتا دیتی ہیں۔ ’’کبھی خود سے محبت کر سکے تو‘‘ اور ’’میری جنت‘‘ اُردو کی اہم اور توانا نظمیں ہیں۔ اگرچہ شاعری کو شاعر کی سوانح کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے مگر شاعر کے وجودی مسائل تو منعکس ہو کے رہتے ہیں۔ سو ڈاکٹر صاحب فرماتے ہیں ؎
ہمیں لگتا ہے حرفِ کُن کی دنیا
اصولِ نارسائی پر بنی ہے
ایک اور کمال کا شعر ہے ؎
یہ کس کی آنکھ سپنے میں کھلی ہے
کہ منظر رنگ سے یکسر تہی ہے
بے شمار اچھے شعر اور نظموں کے ٹکڑے یہاں منتقل کیے جا سکتے ہیں، مگر بہتر یہی ہے کہ قارئین سب پڑھیں اور حظ اٹھائیں۔ مجھے یقین ہے کہ جہاں انھیں تسکین حاصل ہو گی وہیں ان کے دل و دماغ میں تازہ سوالات جنم لیں گے۔
ڈاکٹر صاحب نے کچھ تراجم اور ماخوذات بھی مجموعے میں شامل کیے ہیں۔ ان میں حافظ شیرازی، خلیل جبران اور نزار قبانی، یہ تینوں میرے مرشد و محبوب ہیں۔ اس نسبت سے ڈاکٹر صاحب پیر بھائی بھی ہو گئے۔
(حارث خلیق)

RELATED BOOKS