SAB RANG KEHANIYAN (VOL: 2) سب رنگ کہانیاں (والیم 2)
SAB RANG KEHANIYAN (VOL: 2) سب رنگ کہانیاں (والیم 2)
PKR: 1,495/-
Author: SHAKEEL ADIL ZADAH KA NIGARKHANA
Tag: HASAN RAZA GONDAL
Pages: 368
ISBN: 978-969-662-299-4
Categories: WORLD FICTION IN URDU SHORT STORIES TRANSLATIONS
Publisher: BOOK CORNER
سب رنگ میں شائع ہونے والی عالمی کہانیوں کی یہ دوسری جلد ہے۔ ناشرین کا کہنا ہے، وہ ایک مدّت سے مختلف موضوعات پر کتابیں شائع کر رہے ہیں۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ٹھیک مہینے بھر بعد کسی کتاب کے دوسرے ایڈیشن کی اشاعت لازم ہو گئی ہو۔ بک کارنر کے امر شاہد اور گگن شاہد کے لیے یہ فخر و انبساط کی بات ہے تو حسن رضا گوندل اور مجھ کم ترین کے لیے بھی۔ جہاں جہاں پہلی جلد گئی، سبھی نے اس کے کاغذ، طباعت، مجموعی خوش نمائی اور متن کی دل آویزی و دل افروزی پر تحسینی کلمات سے نوازا ہے۔ متعدد کالم اور مضامین لکھے گئے اور برقی میڈیا پر بے تابی کا اظہار کیا گیا کہ دوسری جلد کب شائع ہو گی۔ یہ دوسری جلد انھی کہانیوں پر مشتمل ہے جو سب رنگ میں شائع ہوئی ہیں۔ وہی سب رنگ، خوب تر کی جستجو جس کا مشن تھی، جو اسی پر قائم رہا اور اسی پر تمام ہو گیا۔ پہلی جلد کے سلسلے میں لکھے گئے مضامین اور کالموں میں مجھ بے مایہ کے لیے بہت کچھ کہا گیا ہے۔ بار بار آئینہ دیکھنا پڑا اور شرمندہ ہوتا رہا۔ جانے کس کا مصرع ہے... ع میں زندہ تھا کہ اب زندہ ہوا ہوں
شکیل عادل زادہ