Neeli Bar

NEELI BAR نیلی بار

Inside the book
NEELI BAR

PKR:   2,000/- 1,400/-

Author: TAHIRA IQBAL
Pages: 574
ISBN: 978-969-662-448-6
Categories: NOVEL
Publisher: BOOK CORNER

یہ طاہرہ پنجاب کی قرۃ العین طاہرہ ہے۔بےباک،بےدھڑک،بیک وقت معصوم بھی اور دریدہ دامن بھی۔’’نیلی بار‘‘ کے سامنے آج تک پنجاب کی جتنی بھی تحریریں اور تصویریں ناول کے کینوس پرپینٹ ہوئی ہیں، سب کی سب پھیکی اور بےرُوح پڑتی دکھائی دینے لگتی ہیں۔ ’’نیلی بار‘‘ پنجاب کا ایک مہا بیانیہ ہے۔وہ مہابھارت کے یُدھ کی ہم سری کرتا،ہومر کے ’’ایلیڈ‘‘ کو چیلنج کرتا ہے.... وارث شاہ کے بیانیے کی قربت میں چلاجاتا ہے۔گارسیا مارکیز نے کہاتھا کہ اگر ایک مرد خوش نصیب ہوتو اس کی زندگی میں ایک ایسی عورت آتی ہے جو اُسے مرد بنادیتی ہے۔ اسی طور ایک ادیب خوش نصیب ہوتا ہے جب اُس کی زندگی میں ایک ایسا ناول آتا ہے جو اُسے ناول نگار بنادیتا ہے۔ طاہرہ، وہ ایک خوش نصیب ادیب ہے۔
مستنصرحسین تارڑ

اُردو میں دیہات کو، پنجاب کے دیہات کو بہت سوں نے لکھا ہے اور خوب خوب لکھا ہے۔ لیکن طاہرہ اقبال کا دیہات (شاید گنجی بار کا علاقہ) تیز و تند قدرتی چشمے کی طرح مٹی سے پھوٹتا ہے اور پڑھنے والے کو .... بلکہ پاس کھڑے لوگوں تک کو شرابور کر دیتا ہے۔ یہی ان کا کمالِ فن ہے اور یہی انھیں اور بھی آگے لے جائے گا کہ اک بے خوفی اور اعتماد ان کی تحریروں میں برابر ملتا ہے۔ شہر کے مڈل کلاس لوگوں کی جھجک ان کی کہانی کو Grow کرنے سے نہیں روک سکتی۔ ان کے توانا بیانیے کے آگے کسی بھی طرح کی یہ جعلی Moralist ٹک نہیں سکتی کیوںکہ طاہرہ نے جو کچھ جتنا بھیانک دیکھا اور سمجھا وہ اپنا بےمحابااظہار چاہتا ہے۔
اسد محمد خان

طاہرہ اقبال نے افسانہ اور ناول نگاری میں اپنے لیے مختصر عرصے میں جو نام اور پہچان پیدا کی ہے اس پر دو رائیں نہیں ہو سکتیں۔ ’’نیلی بار‘‘ شاید پہلا پاکستانی ناول ہے جس میں قیامِ پاکستان کے بعد سے لے کر تقریباً ساٹھ برس کی تاریخ کو پس منظر میں رکھا گیا ہے۔ یہ ناول حقیقی واقعات اور افسانوی کرداروں کے سچے افعال، پاکستانی دیہی و شہری معاشرت کے پس منظر میں منفرد اُسلوب کی حامل ایک دلچسپ تحریر ہے۔ اس کا ہر باب ایک مکمل کہانی بھی ہے اور مرکزی وحدت میں پرویا ہوا بھی۔ اس کی زبان، اسلوب لوک دانش، مکالمات کی فضا بندی، پنجابیت، پنجابی معاشرت، چولہے چوکے، تنور اور کوٹھے، غرضیکہ پنجاب کی زمین اور معاشرت کے متعلقات اور ڈکشن کا مجموعہ ہے۔ اسے پڑھیے اور سر دھنیے!
ظفر اقبال

RELATED BOOKS